اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے آغاز کے باعث سمارٹ فونز کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 214 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ انٹرنیشنل ڈیٹاکارپوریشن کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ٹیلی کام کی بڑی مارکیٹ ہے اور سال 2012 میں پاکستان میں تھری اور فور جی کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود 93 فیصد سمارٹ موبائل فونز درآمد کئے گئے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درآمد کئے جانےوالے موبائل فونز میں سے 30 فیصد سمارٹ فونز ہیں جبکہ گزشہ سہ ماہی کے دوران ان کی شرح 25.3 فیصد تھی اسی طرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران پاکستان میں درآمد کئے گئے موبائل فونز میں 14.7 فیصد سمارٹ فونز شامل تھے۔ اس طرح سال 2014ءکے پہلے تین ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران سمارٹ فونز کی ملکی درآمدات میں دو سو فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں