بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

کمشنر کراچی نے گیس شیڈول میں تبدیلیوں کا نوٹس لے لیا

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے رمضان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شیڈول میں تبدیلیوں اورہفتہ وارگیس بندش میں 1 روزکے اضافے کا نوٹس لے لیا۔کمشنرآفس میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اورکراچی ٹرانسپورٹ اتحادکے وفودسے ملاقات کے دوران کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی کوبتایاگیاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گرمیوں میں بھی گیس پریشر میں کمی کے عذرکے تحت ہفتہ وارشیڈول میں اچانک تبدیلیوں اور 4روزہ گیس بندش سے عوامی مسائل میں اضافہ ہواہے۔ملاقات کے دوران آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے کہا کہ90 فیصد ٹرانسپورٹ سی این جی کی سہولت سے استفادہ کررہی ہے جبکہ اس شعبے میں اب تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔شبیرسلیمان جی نے کمشنرکوبتایاکہ گیس کی 48 گھنٹوں کی مسلسل بندش اور شیڈول میں اچانک تبدیلی سے شہری زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔جس کے تدارک کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی سے باز پرس کی جائے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکے صدرارشاد بخاری نے کمشنرکوبتایاکہ کراچی کے ٹرانسپورٹرزسی این جی پرانحصار کرتے ہیں،اگر ہفتہ وار4 روز کی گیس بندش کی گئی تو ٹرانسپورٹ کا شعبہ متاثرہوگا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے 48 گھنٹوں کی گیس بندش کو عوامی مفاد کے منافی قراردیتے ہوئے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…