کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 26فیصد حصص اور پاکستان اسٹیل کے اسٹریٹجک اثاثوں کی نجکاری رواں سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔پاکستان کو قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے ساتویں جائزے کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے نجکاری پروگرام کی تفصیل جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بہتری اور ری اسٹرکچرنگ کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 26فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ڈیو ڈیلیجنس کا عمل جون 2015کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد نجکاری کا حتمی پروگرام مرتب کیا جائے گا اور 26فیصد حصص نجکاری اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے دسمبر 2015 میں پیش کیے جائیں گے۔