جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی بندرگاہ نے تمام سابق ریکارڈ توڑدیئے

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)بندرگاہ کراچی میں کارگو ہینڈلنگ کی رفتار میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے بندرگاہ نے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ کارگو اور کنٹینروں کی ہینڈلنگ کی مد میں توڑ دئے ہیں۔ مالیاتی سال 2014-15 کے اختتام پر کراچی بندرگاہ سے 43.42 ملین ٹن کارگو اور 1.72 ملین کنٹینروں کی ہینڈلنگ ہوئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے سال بندرگاہ سے 41.35 ملین ٹن کارگو اور 1.59 ملین کنٹینروں کی ہینڈلنگ ہوئی تھی اس طرح سے اس سال کی ہینڈلنگ پچھلے سال کی نسبت 8.4% زیادہ رہی ہے۔ اسی طرح سے جہازوں کی آمدورفت اور ہینڈلنگ کا تناسب پچھلے سال سے زیادہ رہا ہے۔ مالیاتی سال 2014-15 کے اختتام پر بندرگاہ کے ریکارڈ کے مطابق 1,732 جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی ہے جبکہ پچھلے سال 1,674 جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی تھی جو کہ پچھلے سال سے3.46% زائد رہی ہے۔بریک اپ کے مطابق بندرگاہ کراچی نے 29.67 ملین ٹن اجتماعی خشک کارگو درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ اس اختتامی مالیاتی سال میں کی ہے جبکہ LIQUID BULK کارگو کی ہینڈلنگ 13.75 ملین ٹن درآمدات و برآمدات رہی ہے۔ پچھلے سال ان کی ہینڈلنگ بالترتیب 28.24 ملین ٹن اور 13.11 ملین ٹن رہی تھی۔ اسی طرح سے جہازوں کی آمدورفت کا بریک اپ بتاتا ہے کہ بندرگاہ پر 790 کنٹینروں والے جہاز، 193 بلک کارگو کے جہاز، 255 جینرل کارگو کے جہاز اور 494 آئل ٹینکروں کی ہینڈلنگ اسی اختتام پزیر مالیاتی سال میں کی گئی ہے جبکہ پچھلے سال ان کی ہینڈلنگ بالترتیب 817 کنٹینروں والے جہاز، 172 بلک کارگو کے جہاز،229 جینرل کارگو کے جہاز اور 456 آئل ٹینکرزرہی تھی۔ کراچی بندرگاہ پر بڑے جہازوں کی آمد کے ذریعے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ ہوئی ہے ۔کراچی بندرگاہ نے ہمیشہ پورٹ یوزرز اور تجارتی کمیونیٹی کی گزارشات کو ترجیح دی ہے ہے اور ان کی ہر ممکنہ مسائل کا حل تلاش کرکے فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ بندرگاہ کراچی کے چیرمین وائس ایڈمرل ) ر( شفقت جاوید نے بھی حکومتی پالیسیوں کے حدود میں رہتے ہوئے بہترین پالیسیوں جسسے کہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے کو اپنانے اور اس پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔ انکی کاوشوں کے طفیل کراچی بندرگاہ سے سمندری تجارت میں گراں قدر اضافہ ہو ہے اور آج اس دوراہے پر ہے کہ اپنے پچھلے سارے ریکارڈ عبور کرتے ہوئے نئے ریکارڈ رقم کر رہا ہے۔ یہ کراچی بندرگاہ کے لئے خوش آئند ہے کہ سنہ 2016 میں گہرے پانی کی بندرگاہ سے بھی کارگو ہینڈلنگ کا آغاز ہو جائے گا جس سے کے پی ٹی مستقبل میں بھی عالمی تھرو پٹ(THROUGHPUT) سے پیدا ہونے والی ممکنات سے بھی استفادہ حاصل کرے گا۔ حالات کا مشاہدا کرتے ہوے اور اپنی موجودگی کے باعث سینیٹر کامران مائیکل ، وفاقی وزیر برآئے جہازرانی وبندرگاہ ،کی قائدانہ صلاحیتوں کے طفیل کے پی ٹی اپنے لئے مستقبل میں بھی ایک بہترین مقام کا خواہاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…