کراچی(نیوزڈیسک)ماہرین معاشیات نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے لئے گئے قرض کی قسط ادا نہ کرنے اور کمزور معاشی پالیسیوں پر یونان جیسی بڑی معیشت ڈوب گئی ۔ مالیاتی اداروں پر مکمل انحصار کے نتائج کس قدر بھیانک ہیں یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق پہلے بھاری سود پر قرض جب قرض کی قسط ادا نہ ہو تو آسان شرائط پر ایک اور قرض سود اور معاشی تباہی کا یہ چکر بڑے برج کیسے الٹا سکتا ہے دنیا نے یونان کی صورت میں دیکھ لیا۔عالمی ماہرین کے مطابق یونان کی مثال باقی ممالک کے لئے لمحہ فکریہ ہے جو مکمل طور پر آئی ایم ایف جیسے مالیاتی اداروں پر انحصار کرتے ہیں۔یونان کی کمزور معاشی پالیسیوں نے اسے کشکول اٹھانے پر مجبور کر دیا بیل آٹ پیکیجز نے رہی سہی کسر نکال دی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے اس صورتحال میں قرض کا وعدہ کیا بھاری سود کے ساتھ قسط واپس ادا نہ ہوئی تو نوبت شٹ ڈاﺅن تک آ پہنچی۔واضح رہے کہ پاکستان بھی دو مرتبہ آئی ایم ایف کے قرض کے جال میں بری طرح پھنساماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں پر حد سے زیادہ انحصار معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں ۔یونان کا معاملہ ان ممالک کے لئے کھلا پیغام ہے جو اندرونی خلفشار اور کرپشن کو چھپانے کے لئے بیرونی امداد کے سہارے چلتے ہیں۔