سنگاپور (نیوز ڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کی مدت میں 7 جوتائی تک توسیع ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کیلئے معاہدے 10 سینٹ کے اضافے سے 57.06 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڑ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے کے 23 سینٹ کی بہتری سے 62.24 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں