ٹوکیو/ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) ٹوکیو اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 235.27 پوائنٹس کے اضافے سے 20564.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.91 فیصد یا 14.87 پوائنٹس کی بہتری سے 1651.28 پوائنٹ ہو گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 0.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 106.81 فیصد کی بہتری سے 26356.84 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔