ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ روزگار کے بارے میں امریکی رپورٹ کا اجراءاور یونان کے بیل آﺅٹ پیکج پر اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران یورو کی شرح تبادلہ 1.1072 ڈالر فی یورو اور 136.59 ین فی یورو ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 1.1053 ڈالر فی یورو اور 136.12 ین فی یورو تھی۔ ان کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی شرح تبادلہ 123.15 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 123.37 ین فی ڈالر ہو گئی۔