فیصل آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں رواں سال 17لاکھ ہیکٹر رقبہ پر آم کی کاشت سے 16لاکھ 80ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں آم کی اوسط پیداوار سندھ کی پیداوار 6.55ٹن کے مقابلہ میں 11.73ٹن فی ہیکٹر ہے ہارٹیکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹر افضل جاویدنے کہاہے کہ مگر پاکستان آم کی کل پیداوار کا صرف 5فیصد برآمد کرتا ہے برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات میں بیماریوں کا مناسب تدارک نہ ہونا ، غیر موزوں طریقہ برداشت اور بعد ازبرداشت ناقص سنبھال شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں