بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 3.2فیصد کا اضافہ

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 3.2فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، زیادہ اضافہ ٹماٹر، پیاز، چنے کی دال، بیسن، دال ماش، چکن، چینی، چائے اورتازہ سبزیوں کی قیمتیں میں دیکھاگیا،کھانے پینے کے اشیا کی قیمتوں میں صرف ایک ماہ کے دوران 1.2 فیصد کا اضافہ دیکھاگیا ۔تاہم اشیائے ضروریہ کے علاوہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی ایک سال میں3.2 فیصد کا اضافہ ہوا، موٹروہیکل ٹیکس37 فیصد، سلائی11فیصد، اونی تیارملبوسات 10 فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ صارف قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی)کی بنیاد پر جولائی 2014سے جون2015تک افراط زر کی شرح34.5فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سی پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح عمومی بنیادوں پر جون 2015میں سال بہ سال 3.2 فیصد بڑھی، مئی میں بھی یہی شرح رہی تھی تاہم جون 2014 میں افراط زر کی شرح 8.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔مئی کے مقابلے میں جون میں افراط زر کی شرح میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں 0.8 فیصد اضافہ ہواتھااور جون 2014میں بھی افراط زر کی شرح 0.6 فیصد رہی تھی۔ بیوروشماریات کی رپورٹ کے مطابق جون میں سالانہ بنیادوں پر اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 3.2 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا، دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی سال بہ سال 3.2فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔اس دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی)کی بنیاد پر افراط زر کی شرح سال بہ سال 1.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر1.0 فیصد رہی جبکہ ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیوپی آئی) کی بنیاد پر جون میں افراط زر کی شرح میں سال بہ سال2 فیصد کمی اور ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے جون تک ایس پی آئی میں1.74 فیصد کا اضافہ اور ڈبلیو پی آئی میں 0.30 فیصد کی کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ماہانہ بنیادوں پراشیائے خوراک میں سے آلو31.72فیصد، ٹماٹر22.58 فیصد، چکن 14.91 فیصد، سگریٹ13.45 فیصد، بیسن8.32 فیصد، دال چنا 7.07 فیصد، چینی4.80 فیصد، انڈے4.28 فیصد، دال ماش 3.49 فیصد، گڑ2.98 فیصد اور کابلی چنے2.43 فیصد مہنگے ہوگئے۔تاہم تازہ سبزیاں11.11 فیصد، تازہ پھل3.11 فیصد، آٹا1.60 فیصد، چاول1.26 فیصد اور گندم 1.07 فیصد سستی ہوئی، نان فوڈ آٹمز میں سے مٹی کے تیل، موٹرفیول، سلائی، فرنیچر کی قیمتیں بڑھیں اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔سالانہ بنیادوں پر اشیائے خوراک میں سے ٹماٹر 79.61 فیصد، پیاز43.46 فیصد، دال چنا26.08 فیصد، بیسن 23.42 فیصد، دال ماش21.31 فیصد، چکن20.33 فیصد، سگریٹ 17.68 فیصد، چینی 13 فیصد، چائے کی پتی11.67 فیصد اور تازہ سبزیاں 10.31 فیصد مہنگی ہوگئیں جبکہ آلو59.12 فیصد، پکانے کے تیل11.47 فیصد، ویجیٹیبل گھی11.27 فیصد اور چاول کی قیمتوں میں 9.76 فیصد کمی ہوئی، نان فوڈ آئٹمز میں سے موٹروہیکل ٹیکس36.71 فیصد، سلائی 11.35 فیصد، اونی تیار ملبوسات10.31 اور سلائی کی سوئی اور ڈرائی سیلز10.12 فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ مٹی کے تیل19.83 فیصد، موٹرفیول17.25 فیصد اور ٹرانسپورٹ سروسز6.18 فیصد مہنگی ہوگئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…