جمعہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2024 

پاک چین اقتصادی راہداری،آج تاریخی دن

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے 58 ارب 10 کروڑ روپے (آج) یکم جولائی سے بتدریج جاری کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔پی ایس ڈی پی16۔ 2015ءآج سے نافذ العمل ہوگا اور اس کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کےلئے پہلی مرتبہ رقم مختص کی گئی ہے ۔ راہداری کے شمالی روٹ میں شامل تھاکوٹ سے حویلیاں 120لومیٹر سڑک کی اپ گریڈیشن اور ازسرنو تعمیر کے فیز ون کےلئے سب سے زیادہ ساڑھے بیس ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ اس کی منظوری ایکنک نے 2014ءمیں دی تھی اور اس سیکشن کی کل لاگت 95 ارب 41 کروڑ روپے ہوگی۔ اس سیکشن کی حصول اراضی کےلئے پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ تخمینہ لاگت آٹھ ارب 40 کروڑ روپے ہے ۔ سی پی ای سی کے تحت ایم ون پر براہمہ باہتر انٹرچینج سے براستہ فتح جنگ ، پنڈی گھیب ، کالا باغ ، ڈیرہ اسماعیل خان تک ایک نئی چار رویہ ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی جس کےلئے دس ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں پانچ ارب روپے کی اراضی خریدی جائے گی ۔ اس سڑک کی مجموعی لاگت 68 ارب روپے ہوگی اور فتح جنگ سے ترنول تک دو رویہ سڑک تعمیر کی جائےگی جس کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ڈیرہ اسماعیل خان کوریڈور سے براہ راست منسلک کرنا ہے پی ایس ڈی پی میں سے اسلام آباد ، میانوالی ، ڈی آئی خان روٹ کا نام دیا ہے ۔ناردرن روٹ کے تحت برہان تا حویلیاں 59 کلومیٹر ایکسپریس وے کی تعمیر کےلئے دو ارب 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سڑک کی مجموعی لاگت ساڑھے 39 ارب ہے اور اب تک اس پر دو ارب 82 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ مزید 34 ارب روپے درکار ہیں ۔ سی پی ای سی کے مغربی روٹ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان سے گوادر تک مختلف علاقوں میں اراضی کی خریداری کےلئے دس ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اس مقصد کےلئے 60 ارب روپے درکار ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے مغل کوٹ تک 50 کلومیٹر سیکشن کی بحالی کےلئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ درکار رقم چار ارب روپے ہے ۔ مغل کوٹ سے ژوب تک 81 کلومیٹر سیکشن کی بہتری کےلئے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ درکار رقم نو ارب روپے ہے



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…