نئی دہلی (نیوزڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث بھارت میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 31پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 71پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ بھارت میں مسلسل دوسرے ماہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی گئی ہے۔بھارتی وزارت پٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو مستقل بنیادوں پر تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھائو کو مانیٹر کرے گی۔