کراچی (نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے تعلیم اورعلاج کےنام پر بیرون ملک پیسہ بھیجنے والوں کیلئے شرائط عائد کردی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ایک اعلامیے کے مطابق علاج کیلئے 50 ہزار ڈالر تک رقم بیرون ملک بھجوانے پرٹرانزیکشن کی باقاعدہ تصدیق کی جائیگی اور علاج کے نام پر بھجوائی جانے والی رقم بلاواسطہ متعلقہ اسپتال کو منتقل ہوگی- اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کے مطابق مجاز ڈیلرز بھی5 ہزار ڈالرز تک کی رقم مریض اور پاسپورٹ میں درج اٹینڈنٹ کے نام پر جاری کر سکیں گے جبکہ تعلیم کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی شرط یہ ہے کہ مجاز ڈیلرز 70ہزار ڈالر تک کی رقم بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والےطالب علم کے متعلقہ ادارے کے نام پر بھجوانے کے اہل ہونگے