پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

چینی کمپنیوں کی بجلی گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)چینی کمپنیوںنے پاکستان میں شمسی توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کر دی ۔یہ بات چےنی بزنس کمےونٹی کے 6 رکنی وفد نے چانگ ےوکائی ڈائرےکٹر فوڈ ڈےپاٹمنٹ ہنڈن سٹی چےن کی قےادت مےں فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے رےجنل چےئرمےن خواجہ ضرار کلےم سے ایک ملاقات میں کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے اشتراک سے پاکستان مےں جاری انرجی بحران کے خاتمہ اور باہمی تجارت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔خواجہ ضرار کلےم نے وفد کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے چین کے تعاون سے بہاولپور میں 950میگاواٹ کا قائداعظم سولر پاور پارک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت 100میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سورج کی روشنی 12سے 14گھنٹے موجود ہے جس کو انسٹال کرنے کی سطح بھی سولر ٹیکنالوجی کیلئے بہت موزوں ہے جس کو بڑی آسانی کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وفاق اےون ہائے تجارت و صنعت کی قائمہ کمےٹی برائے پاک چےن تعاون کے چےئرمےن وسےم ظفر نے کہا کہ ملک مےں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے شمسی توانائی کے ذرےعے بجلی کی پےداوار مےں کئی گنا اضافہ کےا جاسکتا ہے۔چےنی سرماےہ کار پاکستان مےں بجلی گھروں کے قےام کےلئے سرماےہ کاری کرنے کے لئے تےار ہےںلہٰذاحکومت بےرونی سرماےہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرنے مےں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…