جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک پر تنقید بلا جواز ہے,اسحاق ڈار

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک پر تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حریف نہیں معاون بینک ہے۔ چائنہ ڈیلی کو اپنے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس بینک کے خلاف بہت بڑا پروپیگنڈا کیا گیا کہ اس میں شفافیت نہیں اور یہ موجودہ بینکوں کے حریف کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کے 57 ممالک جن میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں، اس کے مستقل رکن بن گئے ہیں۔ ان میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ بھی شامل ہے، اس میں کوئی حیرت نہیں ہوگی کہ کچھ نئے ممبر بھی اس کا حصہ بنیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس بینک کے قیام سے مالیاتی اثر و رسوخ دنیا کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں ضرور منتقل ہوگا۔ اسے مسابقت کہا جا سکتا ہے جو عالمی معیشت کے لئے ایک صحت مند پیشرفت ہے۔ ہمیں فنانسنگ کی سہولیات سے استفادہ کرنا چاہئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بینک کے رکن ممالک کی تعداد 57 تک بڑھ گئی ہے، ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی رکنیت سازی بڑی تیزی سے کثیر الجہتی انداز میں بڑھی ہے۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس کے رکن بنیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام بانی ارکان بینک کو 2015ءکے اختتام تک آپریشنل بنانے کے خواہاں ہیں۔ جتنا جلد یہ بینک کام شروع کرے گا اتنا ہی تیز ہم انفراسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی رابطوں کے مقاصد حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک دیگر بینکوں کے لئے چیلنج نہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بینک کے آپریشنل ہونے سے پاکستان اپنے انفراسٹرکچر کے منصوبوں اور بالخصوص توانائی، آب پاشی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں اس سے فائدہ حاصل کرے گا۔ پاکستان بینک کے پالیسی فیصلوں میں فعال کردار ادا کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین اور پاکستان کے اشتراک سے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ یہ منصوبے چین کے لئے اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…