جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سام سنگ الیکٹرانکس نے ’کینز لائنز‘مقابلے میں 27 انعام جیت لئے

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس نے دنیا کے سب سے بڑے ایڈور ٹائزنگ مقابلے ’کینزلائنز ‘ میں 20 درجہ بندیوں میں 27 ایوارڈز جیت کر کمپنی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ 2014 میں 16 ایوارڈز جیتنے کے بعد سام سنگ کےلئے دوسرا ریکارڈ سازسال ہے۔انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ فیسٹیول میں سام سنگ کے ’لانچنگ پیپل ‘ مہم نے مجموعی طورپر سات ایوارڈز جیتے ۔اس مہم کے اشتہارات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دریافتوں اور امکانات کو تیزکرنے کے حوالے سے سام سنگ کے برانڈ فلسفہ کو اجاگرکیا گیاتھا۔مہم کے دوران عام لوگوں کو اپنے خوابوں اور تصورات کوسام سنگ کے ساتھ شیئرکرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی جس سے انھیں اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا موقع ملا۔ اسی طرح بچوں کے پسندید ایپلی کیشن Look At Me نے مجموعی طورپر پانچ انعامات حاصل کئے جن میں سائبرکی درجہ بندی میں سونے کا انعام بھی شامل تھا۔کینز لائنز 2015 ایوارڈ میں دیگر ایوارڈ یافتہ مہمات ’سیفٹی ٹرک ‘ جو ٹریفک حادثات کو روکنے کےلئے مرتب کردہ تصورپرمبنی ہے ، نے سات انعامات جیتے۔Back Up Memory ایپلی کیشن نے تین اورHearing Hands نے دوانعامات سمیٹے۔کینز لائنز انٹرنیشنل فیسٹیول میں 90 ممالک کی کمپنیوں نے 20درجہ بندیوں میں 40000سے زائد اشتہارت کی نمائش کی جس میں سام سنگ نے 20 درجہ بندیوں میں 27 انعامات جیت کر کمپنی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…