اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل 2015-16پر دستخط کر دئیے ہیں۔مالیاتی بل کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین نے مالیاتی بل براے سال 2015-16پر دستخط کر کے اس کی منظوری دیدی ہے۔ مالیاتی بل کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی۔وزیر اعظم نے ایڈوائس کے ساتھ سمری صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیج دی تھی، جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کر دئیے۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد 44 کھرب 51 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی نے 23 جون کو مالیاتی بجٹ اور وفاقی بجٹ کی منظوری دی تھی۔مالیاتی بل کا اطلاق یکم جولائی سے ملک بھر میں نافذ العمل ہو گا۔