واشنگٹن(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے.عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہپاکستان کی بڑے معاشی استحکام کی طرف پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تناظرمیں مجوزہ مالیتی توازن انتہائی مناسب ہے‘پاکستان کاٹیکسوں کے استثنیٰ اوردی گئی رعایتوں کے خاتمے سمیت ٹیکس کا دائر ہ بڑھانے کا ارادہ خوش آئند ہے ۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہواہے اور موجودہ اقتصادی صورتحال میں مالیاتی پالیسی مناسب رہی ہے۔ واضح رہے کہ مالی بجٹ 2015-16جوکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پیش کیاہے اس میں لگائے جانے والے ٹیکسوں اورکئی دیگراشیاءپرواپس لی گئی سبسڈی کی آئی ایم ایف نے تعریف کی ہے جبکہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے اس بجٹ پرزبردست تنقید کی ہے ۔پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے اس بجٹ کے بارے میں کہاتھاکہ بجٹ میں غریبو ں کے لئے صرف دعاہی ہے ۔