اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں ایک طرف لوڈشیڈنگ کے عذاب سے شہری تنگ ہیں جبکہ دوسری طرف آئی ایم ایف کے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کے دباﺅ پر حکومت نے غریب صارفین پر بجلی بم گرانے پر غور شروع کر دیا ، دو سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قسط کی منظوری دیتے ہوئے حکومت کو بجلی پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی جس پر وزارت خزانہ نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ، حکومت اس وقت صرف 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کو تقریبا 100 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ، آئی ایم ایف نے حکومت سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے دباﺅ پر اس سے پہلے مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کے بجٹ میں بھی بجلی پر سو ارب روپے سے زائد سبسڈی ختم کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں