ڈھاکہ (نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں لگاتار چوتھے ہفتے بھی کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ رمضان المبارک کے باعث چائے کی طلب میں کمی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹاگانگ میں ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کے اہم معاہدے 196.04ٹکا فی کلو گرا میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کی قیمت 196.52ٹکا فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق رمضان المبارک کے باعث چائے کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو چائے کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ نیلامی کے دوران 12لاکھ 30ہزار کلو گرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس میں سے 7فیصد چائے فروخت نہیں ہوسکی۔