اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ( پی پی اے) کے چیئرمین حسن سروش نے کہا ہے کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ رسد کی کمی اور طلب میں اضافہ کے باعث ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور بالخصوص سندھ میں شدید گرمی کی حالیہ لہر کے باعث پولٹری چکن کی بڑی تعداد ہلاک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے طلب اور رسد میں فرق پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں موسم کی بہتری کی توقع ہے اور پولٹری کی صنعت کی بحالی کے ساتھ ہی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے طلب اور رسد میں موجودفرق ختم ہو جائے گا اور پولٹری کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی جس سے صارفین کو سہولت حاصل ہوگی۔