ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور سٹاک ایکسچینج کا 55 کمپنیوں کے شیئرز کی ٹریڈنگ 29 جون سے معطل کرنے کا فیصلہ

datetime 27  جون‬‮  2015 |

لاہور ( نیوز ڈیسک)لاہور سٹاک ایکسچینج نے ایکسچینج کے لسٹنگ ریگولیشن نمبر 30 (1 ) (ای) کے تحت 26 مارچ 2015 کو جاری نوٹس نمبر 1380 کے مطابق 55کمپنیوں کو 90 دنوں کے اندر اندر سالانہ لسٹنگ فیس کے بقایا جات 26جون2015 تک جمع کرانے کی ہدایات کیں جن پریہ کمپنیاں عمل کرنے میں ناکام رہیں جس پر لسٹنگ ریگولیشن نمبر 30(2 ) (بی) اور سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج آرڈیننس 1969 کے سیکشن 9 کے سب سیکشن 7کے تحت کمپنی کے حصص کی ٹریڈنگ 29 جون 2015 سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ کمپنیوں کے نام بھی ڈیفالٹر کاﺅنٹر پر رکھ دیئے جائیں گے۔ کمپنیوں کو 30 دنوں یعنی 29جولائی 2015 تک یہ شق یعنی سالانہ فیس کے بقایا جات ادا کرنے ہونگے ورنہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت مزید کارروائی کیلئے ان کمپنیوں کا کیس ایس ای سی پی کو بھیج دیا جائےگا۔ ان کمپنیوں نے نام مندرجہ ذیل ہیں۔عروج انڈسٹریز لمیٹڈ، ایسو سی ایٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ، ایسو سی ایٹڈ سروسز لمیٹڈ، بابری کاٹن ملز لمیٹڈ، بلوچستان گلاس لمیٹڈ، بولان کاسٹنگ لمیٹڈ، کریسنٹ سٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ، ڈی ایم ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، دیوان آٹو موٹو انجینئرنگ لمیٹڈ، ڈائمنڈ انڈسٹریز لمیٹڈ، ایسٹ ویسٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ، فاروق حبیب ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، فیروز 1888 ملز لمیٹڈ، فرسٹ پیراماﺅنٹ مضاربہ، فرسٹ ٹرائی سٹار مضاربہ، فرنٹیئر سرامکس لمیٹڈ، گیمن پاکستان لمیٹڈ، گلستان سپننگ ملز لمیٹڈ، گلستان ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، گلشن سپننگ ملز لمیٹڈ، ہالہ انٹر پرائزز لمیٹڈ، حفاظ سیملس پائپ انڈسٹریز لمیٹڈ، انڈسٹریل کیپیٹل مضاربہ، جناناں ڈی ملوچو ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، جوبلی سپننگ اینڈ ویونگ ملز لمیٹڈ، خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ، کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، کوہ نور پاور کمپنی لمیٹڈ، لینڈ مارک سپننگ ملز لمیٹڈ، محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ، میاں ٹیکسٹائل انڈسٹریز لمیٹڈ، محمد فاروق ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ،نیشنل سیکیورٹیز انشورنس کمپنی لمیٹڈ، نیشنل ٹینریز آف پاکستان لمیٹڈ، پاکستان فشریز لمیٹڈ، پاکستان ہوٹل ڈویلپرز لمیٹڈ، پاکستان نیشنل شپننگ کارپوریشن ، پاکستان پیپر پروڈکٹس لمیٹڈ، پاکستان پی وی سی لمیٹڈ، پیرا ماﺅنٹ سپننگ ملز لمیٹڈ، پریمیم ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، کوئٹہ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، روبی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، شفیع کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ، شفیق ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، شمس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، سلور سٹار انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سہیل جیوٹ ملز لمیٹڈ، سورج کاٹن ملز لمیٹڈ، کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، ٹرائی سٹار پولی ایسٹر لمیٹڈ، ٹرائی سٹار پاور لمیٹڈ اور زائد جی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈشامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…