اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران زرعی قرضوں کے اجراءمیں 31فیصد اضافہ ہوا ، ابتدائی 11ماہ کے دوران 439ارب روپے کے زرعی قرض جاری ہوئے ۔ حکومت نے رواں مالی سال کےلئے 500ارب روپے کے زرعی قرضوں کے اجراءکا ہدف مقرر کیا تھا ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک ہدف کا 88فیصد پورا کرلیا گیا ہے ۔ ابتدائی 11ماہ کے دوران 439ارب روپے کے قرض جاری ہوئے ۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں 334ارب روپے کے زرعی قرض جاری کئے تھے ۔