واشنگٹن(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرضے کی 50 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری کل دیے جانے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل واشنگٹن میں ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کو 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دے گا۔ یہ رقم 36 ماہ پر مشتمل توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کا حصہ ہے۔ پاکستان نے دبئی اور اسلام آباد میں قرضے سے متعلق ہونے والے جائزہ اجلاسوں کی کامیاب تکمیل پر مئی میں قرضے کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر دست خط کیے تھے۔