سلانوالی (نیوز ڈیسک) لائیوسٹاک کے ماہرین نے کہاہے کہ ملک میں لائیوسٹا ک فارمنگ کو جدیدخطوط پراستوار کر کے اور جانورو ں کو بیماریوں سے محفوظ رکھ کر اس س شعبہ کو زیاد ہ سے ز یاد ہ ترقی دی جاسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق جانوروں میں متعد ی امراض کی وجہ سے اموا ت کی شرح میں اضافے اورپیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک کو بڑے نقصان کاسامنا ہے انتہائی سخت مو سم پانی کی دستیابی میں کمی غیرصحت مندماحول چراگاہوں کی کمی کی وجہ سے جانوروں میں متعد ی امراض کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے، متعدی امراض سے بچاو¿ کیلئے جانوروں میں با رشوں سے پہلے مطلوبہ ویکسینیشن نہ کرائے جانے کی صورت میں جانو رو ں کے بیماریوں میں مبتلا ہو جا نے کے علاو ہ ان بیماریوں کے منتقل ہو نے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ایسے صورت میں متاثر ہ علاقے کے پانچ سے 10کلومیٹر کے علاقے کو متاثر ہ علاقہ یا خطرنا ک علاقہ قراردے کر دیگرعلاقوں کے جانوروں کی متاثر ہ علاقے اور جانوروں سے دور رکھنے کے علاو ہ فور ی طور پر تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنا چاہیے پاکستان میں جانوروں کی اچھی اقسام پائی جاتی ہے جودودھ اورگوشت کی پیداوار کے لحاظ سے بہت عمدہ ہے ا س وقت پاکستان میں جانوروں کی مجموعی تعداد 13کروڑ کے لگ بھگ ہے ان میں سے 45فیصدبڑے سائز اور55فیصدچھوٹے سائز کے جانور شامل ہے۔