کراچی(نیوز ڈیسک)ملک کا واحد فولاد ساز ادارہ پاکستان اسٹیل اپنی پیداواری تاریخ میں نشیب کی سطح کو چھوتے ہوئے بالآخر صفر پیداوار کی سطح پر آ گیا ہے۔اس کی بنیادی وجہ پاکستان اسٹیل کو گزشتہ 2 ہفتوں سے زائد عرصہ سے مطلوبہ و مقررہ گیس پریشر کا نہ ملنا ہے۔جس کے باعث پاکستان اسٹیل کے اہم کار خانوں اور بنیادی کار خانہءفولاد سے پیداواری عمل معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ گیس کے پریشرکی فراہمی میں بے قاعدگی کے باعث دونوں بلاسٹ فرنسوں کے پیداواری آغاز اور Stoppage کے تیکنیکی مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے پیداوار معطل ہو گئی ہے۔جبکہ 2عدد لیڈلزکے علاوہ تمام لیڈلز قابل استعمال نہیں ہیں کیونکہ ان لیڈلز کے اندرونی حصے میں دھات جمنے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں۔یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔