ٹوکیو (نیو زڈیسک)ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 8سینٹ کی کمی سے 59.62ڈالر فی بیرل میں طے پائے ¾ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 20سینٹ کے اضافے سے 63.40ڈالر فی بیرل میں ہوئے ۔ سنگا پور کے یونائیٹڈ اوور سیز بنک کے مطابق سرمایہ کاروں کی تمام تر توجہ یونان اور مالیاتی اداروں کے درمیان مذاکرات پرمرکوز ہے جس کے باعث کاروباری ہفتہ کے آخر تک صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے ۔