ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)ٹوکیو ، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.46فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225انڈیکس 94.99پوائنٹس کی کمی سے 20676.41پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.61فیصد یا 10.15پوائنٹ کی کمی سے 1660.76پوائنٹس رہا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 1.49فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ہینگ سینگ انڈیکس 404.79پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 26740.96پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مجموعی تجارتی حجم 68.06ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کی صورتحال رہی اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 4.06فیصد یا 183.72پوائنٹس کی کمی سے 4344.06پوائنٹس اور شین زین کمپوزٹ انڈیکس 6.19فیصد یا 168.06پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2548.65پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔