سنگا پور (نیوز ڈیسک)ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ توانائی کے بارے میں امریکی رپورٹ اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے سست روی کاشکار ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے اگست میں ترسیل کیلئے معاہدے 3سینٹ کی کمی سے 60.24ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اگست میں ترسیل کیلئے معاہدے 14سینٹ کے اضافے سے 63.63ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ امریکی رپورٹ کے مطابق ملک میں 19جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران خام تیل کی یومیہ پیداوار 9.6ملین بیرل کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ خام تیل کے ذخائر 463ملین بیرل کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔