اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رواں مالی سال مئی کے دوران چاول کی برآمد 27 فیصد کمی سے دو لاکھ 63ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال مئی میں پندرہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا، اور اس میں اپریل کے مقابلے میں 27 فیصد کمی ہوئی، مئی میں چاول کی برآمد کا حجم دو لاکھ63 ہزار ٹن رہا، اپریل میں تین لاکھ ساٹھ ہزار ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا، باسمتی چاول کی برآمد دس فیصد کمی سے تیس ہزار نو سو ٹن رہی، جس کی مالیت تین لاکھ تیراسی ہزار ڈالر ہے۔ دو لاکھ بتیس ہزار ٹن کا دیگر اقسام کا چاول برآمد کیا گیا،واضح رہے رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران سینتیس لاکھ ٹن باسمتی اور دیگر اقسام کا چاول برآمد کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں