ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک ) ہانگ کانگ اور ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 0.31فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 83.89پوائنٹس کی کمی سے 27321.08پوانٹس ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی تجارتی حجم 61.64ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں بھی جمعرات کو مندی کی صورتحال رہی اور حصص کی قیمتوں میں 0.46فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225انڈیکس 96.63پوائنٹس کی کمی سے 20771.40پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.53فیصد یا 8.98پوائنٹس کی کمی سے 1670.91پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی صورتحال رہی اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.43فیصد یا 20.38پوائنٹس کی بہتری سے 4710.53پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ شین ڑین کمپوزٹ انڈیکس 0.24فیصد یا 6.72پوائنٹس کے اضافے سے 2829.45پوائنٹس ہوگیا۔