برلن (نیوز ڈیسک) جرمن اسلحے کی برآمدات میں گزشتہ برس نمایاں کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس2014 کے دوران 3.97 ارب یورو کا اسلحہ اور فوجی ساز و سامان برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ 2013ءمیں یہ مالیت 5.85 ارب یورو تھی۔ اس طرح گزشتہ 7 برسوں کے دوران 2014ء میں سب سے کم مالیت کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گزشتہ سال سب سے زیادہ مالیت کی برآمدات وہ کشتیاں اور آبدوزیں شامل تھیں، جنہیں سمندری حدود کی نگرانی اور قزاقی کے واقعات کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔جرمن اخبار ’دی ویلٹ‘ کے مطابق اس کا تعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نہیں ہے۔