جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیسکونے صارفین کو اضافی بل بھجوا دئیے، صارفین سراپا احتجاج

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک )فیسکو نے کمر توڑ مہنگائی،لوڈشیڈنگ کے بعد صارفین کو ماہ رمضان میں ریکوری ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے گھریلو صارفین کو اضافی بل بھجوا دئیے،بل وصول ہونے پر صارفین سراپا احتجاج،واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ اقدام وزارت خزانہ اور وزارت پانی وبجلی کی ہدایت پر اٹھایا ہے تاکہ واپڈا کو ہونے والا خسارے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کی شرائط کو پورا کیا جاسکے۔فیسکو فیصل آباد جس نے فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،جڑانوالہ،خوشاب،بھکر،جوہر آباد کے گھریلو صارفین کو رمضان کے مقدس مہینہ میں جو ماہ جون کے بل ارسال کئے گئے ہیں اس کے ٹیرف کو اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ جس صارف کو پانچ سو سے ہزار روپے کا بل آتا تھا اسے پانچ سے دس ہزار تک کا بل بھجوا دیا گیا ہے۔ واپڈا کا یہ اقدام گزشتہ تین سال سے جاری ہے اور یہ اقدام ہر سال جون کے مہینے میں بجٹ سال کے اختتام پر کیا جاتا ہے،اس طرح واپڈا حکام نے پورے ریجن سے اوور بلنگ کرکے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے شروع کردئے،جس سے صارفین نہ صرف پریشان ہیں بلکہ سینکڑوں صارفین بھاری رقم کے بل دیکھ کر اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھے۔اس سلسلہ میں واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ اقدام لائن لاسز اور ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے اٹھایا ہے،اس لئے ہم کسی بھی صارف کا بل درست نہیں کرسکتے،مزید برآں واپڈا حکام نے صارفین کو میٹر ریڈنگ کے مطابق بل بھیجنے کی بجائے زیادہ یونٹ ڈال کر بل بھجوا دئیے گئے تاکہ اسی حساب سے ٹیرف میں اضافہ ہوسکے۔آج بھی فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا تعلق بھی فیصل آباد شہر سے ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…