اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر قرض جاری کردیا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے معاشی ترقی کے لئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی جسے 4 منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ قرضے میں ملنے والی رقم میں سے 50 کروڑ ڈالر نجکاری کے عمل میں بہتری، سماجی تحفظ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے خرچ ہوں گے ‘ ملک میں تعلیم کے فروغ پر20 کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے قرض ملنے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار ذر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔