اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارت تجارت کی نااہلی کے باعث پاکستان میلان ایکسپو میں شرکت سے محروم ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں دنیا کی سب سے بڑی میلان تجارتی نمائش شروع ہو چکی ہے اور اس نمائش میں پاکستان کو خصوصی طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔اٹلی کے نائب وزیر خارجہ نے میلان ایکسپو میں پاکستان ویک منانے کی پیشکش کی تھی لیکن وزارت تجارت نے وزارت خارجہ کی سفارش پر بھی پیشکش پر کان نہ دھرے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹلی نے پاکستان کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ میلان میں پاکستان کو اربوں روپے کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع تھی۔دوسری جانب وزارت تجارت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔