بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی آسٹریلیا سے کوئلہ کی درآمدات میں رواں سال مئی کے دوران 37.6 فیصد کمی ہوئی۔ کسٹمز اتھارٹی کے جاری اعدادو شمار کے مطابق مئی کے دوران آسٹریلیا سے 4.89 ملین ٹن کوئلہ درآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37.6 فیصد جبکہ رواں سال اپریل کے مقابلے میں 25.9 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے کوئلے کی درآمدات میں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی تھی کسٹمز اتھارٹی کے مطابق چین نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 27.44 ملین ٹن کوئلہ درآمد کیا جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.5 فیصد کم ہے جس کی وجہ کوئلے کی طلب میں کمی اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے حکومت کے موثر اقدامات ہیں۔