کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو تاجروں نے ماننے سے انکار کردیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ رات نو بجے مارکیٹیں بند نہیں کرسکتے۔چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے حکومتی اعلان کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کی وجہ سے شہری رات کو خریداری کرتے ہیں، رات نو بجے دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کرسکتے، اس طرح بجلی کی بچت نہیں کی جاسکتی،حکومتی فیصلے سے ہیٹ اسٹروک میں اضافہ ہوگا۔