سٹیٹ بینک عوام کونئے نوٹ25 جون سے جاری کریگا

24  جون‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک رمضان کے دوران عوام کو نئے کرنسی نوٹ کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا، بینک دولت پاکستان حسب روایت عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے علاوہ ملک بھر میں کمرشل بینکوں کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرے گا۔اس مقصد کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر اپنے کاؤنٹر کے ذریعے 25 جون 2015 سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گے اور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے اخری دفتری یوم تک جاری رہے گا جبکہ بڑے شہروں میں واقع کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں کو ’’سلیکٹ برانچ‘‘ قرار دیا گیا ہے جو ایکسپریس سینٹر کے طور پر کام کریں گی اور جہاں سے عام لوگوں کو مقررہ کوٹے کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے اور یہ کام ایس بی پی بی ایس سی کے افسران کی نگرانی میں ہو گا۔اس کے علاوہ تمام کمرشل بینکوں کو ایک خصوصی کوٹا بھی جاری کیا گیا ہے جو وہ اپنے باضابطہ صارفین کو فراہم کر سکیں گے، کمرشل بینکوں / مائیکرو فنانس بینکوں کی یہ برانچیں عام لوگوں اور اپنے کھاتے داروں / کارپوریٹ صارفین کو 2 جولائی 2015 سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنا شروع کر دیں گی، ان انتظامات کے تحت عوام میں سے ہر فرد کو 10 روپے، 20 روپے اور 50 روپے کی ایک ایک دستی جاری کی جائے گی جبکہ 100روپے کے نئے نوٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔نئے نوٹوں کے حصول کے لیے عوام کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ بینک کے کاؤنٹر پر دکھانا ہو گا، ہر فرد کو صرف ایک بار یہ نوٹ دیے جائیں گے، عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ایس بی پی بی ایس سی میں ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہے جس کا فون نمبر 021۔32455470 ہے، عوام اپنی شکایات ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ ایس بی پی بی ایس سی نے اپنی ہدایات کی تعمیل کرانے کے لیے نگرانی کا سخت نظام بھی وضع کیا ہے اور عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق کسی خلاف ورزی کی صورت میں بینکوں پر جرمانے بھی کیے جائیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…