لندن(نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے دوران برطانوی سپر مارکیٹس میں اشیائے خور دو نوش میں ریکارڈ اضافہ، سپر اسٹور انتظامیہ پرامید ہے کہ مہینے کے اختتام تک فروخت100 ملین پاونڈ سے تجاوز کرجائیگی۔رمضان کے دوران برطانیہ کی بڑی سپر مارکیٹس میں اشیائے خورد و نوش کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برطانیہ کے بڑے سپر اسٹورز کوامید ہے کہ رمضان کے اختتام تک ان کی سیل 100 ملین پاونڈ سے تجاوز کرجائیگی۔ ایک لیڈنگ سپر مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق رمضان کے دوران ان کے اسٹور میں 2 ملین ٹن چاول اور کھجوروں کے80 ہزار باکسز فروخت ہوتے ہیں۔ مسلمان چونکہ روایتی طور پر کھجور سے روزہ افطار کرتے ہیں اس لیے رمضان کے دوران کھجوروں کی طلب راکٹ کی رفتار سے بڑھتی نظرآتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ رمضان میں آدھی قیمت میں فروخت کیے جانے والے چاولوں کے 10کلو تھیلے کی فروخت میں 40 ہزار فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایک اور برطانوی لیڈنگ سپر مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق ماہ رمضان کے دوران سیلز میں 30 ملین پاونڈ اضافے کی توقع ہے۔ جب کہ ملک بھر میں آن لائن اور3 سو سے زائد اسٹورز پر رمضان پروموشنز جاری ہیں۔ رمضان کے دوران ضروری اشیاء مثلا آٹا ، چاول ، تیل اور کھجوروں کی طلب 70 فیصد بڑھ جاتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں