اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پٹرول کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ملک بھر میں پٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ مئی کے دوران پٹرول کی ماہانہ کھپت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی اور 4لاکھ 92ہزار ٹن سے زائد پٹرول استعمال ہوا۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق مئی میں پٹرول کی ماہانہ کھپت میں 8فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ،اس سے قبل اپریل کے دوران پٹرول کی ماہانہ کھپت 4لاکھ 54ہزار571 ٹن کی بلند سطح پر رہی تھی۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نرخوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول کے استعمال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور موٹر سائیکل کےساتھ پٹرول کا استعمال جنریٹرز میں بڑھ گیا ہے۔