لاہور (نیو ز ڈیسک)سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کے باعث ملک میں ٹریکٹر کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا، جولائی سے مئی تک ملک میں 45 ہزار سے زائد ٹریکٹرز تیار کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی نسبت 38فیصد زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح کم کئے جانے کے باعث ملک میں ٹریکٹر کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ، پنجاب اور سندھ کے بجٹ میں اعلان کردہ سبسڈی پر عملدرآمد سے ٹریکٹر کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک ملک میں 45 ہزار 332 ٹریکٹر تیار کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی نسبت اڑتیس فیصد زائد ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران چونتیس فیصد اضافے سے بیالیس ہزار سات سو چوراسی یونٹس فروخت ہوئے ۔