زرعی شعبے کوجولائی تامئی439.8 ارب روپے کے قرضے جاری

23  جون‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) بینکوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ (جولائی 2014 تا مئی 2015) کے دوران زرعی شعبے کو 439.8 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جو 500 ارب روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کا 88 فیصد اور گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تقسیم کردہ 334.7ارب روپے کے زرعی قرضوں سے 31.4فیصد زیادہ ہے۔اس دوران زرعی قرضے کا واجب الادا پورٹ فولیو43 ارب روپے یا 15.5فیصد بڑھ گیا ہے یعنی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے277.1ارب روپے سے بڑھ کر ا?خر مئی 2015 میں 320.1 ارب روپے ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 5 بڑے بینکوں کی بطور گروپ کارکردگی اطمینان بخش رہی اور انہوں نے 229.3 ارب روپے یا اپنے سالانہ ہدف کا 90.8فیصد تقسیم کیا اور 2 تخصیصی بینکوں (زیڈ ٹی بی ایل اور پی پی سی بی ایل) نے بھی اپنے 101.5 ارب روپے کے ہدف کا 85.4فیصد یا 86.7 ارب روپے تقسیم کیے۔15ملکی نجی بینکوں نے مجموعی طور پر اپنے 115.6 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 91.2ارب روپے یا اپنے ہدف کے 78.9 فیصد تقسیم کیے، 8 مائیکروفنانس بینک اپنے سالانہ اہداف میں سے 27.8 ارب روپے یا 98.8فیصد تقسیم کر چکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 4اسلامی بینک بطور گروپ پہلے ہی اپنے سالانہ اہداف سے تجاوز کر چکے ہیں اور انہوں نے زیرجائزہ مدت میں 2.3 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 4.7 ارب روپے تقسیم کیے، 5 بڑے بینکوں میں حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنے سالانہ ہدف کا 98.8 فیصد، الائیڈ بینک لمیٹڈ نے 95.6 فیصد، ایم سی بی نے 91.1 فیصد، یوبی ایل نے 85.1 فیصد جبکہ نیشنل بینک ا?ف پاکستان نے اپنے انفرادی ہدف کا 84.1فیصد حاصل کیا۔تخصیصی بینکوں میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے 78.7 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے جو اس کے 90 ارب روپے کے ہدف کا 87.4فیصد ہے جبکہ پنجاب پراونشل کو ا?پریٹو بینک لمیٹڈ نے زیر جائزہ مدت کے دوران8.1ارب روپے تقسیم کر کے اپنے 11.5 ارب روپے کے ہدف کا 70.4 فیصد حاصل کر لیا، جولائی تا مئی 2015 کے دوران 15 ملکی نجی بینکوں میں سے فیصل بینک نے اپنے ہدف کا 95.1 فیصد، سندھ بینک نے 73.6 فیصد، بینک الفلاح نے 72.7 فیصد حاصل کیا تاہم بینک آف خیبر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور جے ایس بینک بالترتیب اپنے 5 ارب روپے، 2.5 ارب روپے اور 0.5 ارب روپے کے سالانہ اہداف سے تجاوز کر چکے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…