پورٹ قاسم پر10کھرب 19ارب کی اسمگلنگ کاانکشاف

23  جون‬‮  2015
DCF 1.0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سکینڈل کا انکشاف- ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمزڈپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے پورٹ قاسم پر 1019ارب روپے کی اسمگلنگ کاانکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں ایف بی آرکو بذریعہ ای میل پورٹ قاسم پر ہونیوالی اسمگلنگ کے حوالے سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کسٹمز کے بعض حکام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنکی ملی بھگت سے یہ اسمگلنگ ہورہی ہے۔رپورٹ میں ثبوت کے طور پرکچھ گ±ڈز ڈکلیئریشن نمبر بھی فراہم کئے گئے ہیں اورایف بی آرسے کہاگیاکہ ان کیسوں کی ہی اگرتحقیقات کرلی جائیں توبہت سے شواہدمل جائینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکام کی ملی بھگت سے ہونیوالی سمگلنگ سے ایف بی آرکوریونیوکی مدمیں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا اس سے قبل بھی ایف بی ا?ر کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب متعارف کروائی گئی اوراس کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں جواسمگلروں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…