اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی تجارتی نمائش اختتام پذیر ہو گئی ہے ۔ تجارتی نمائش میں پاکستان کی 9 کمپنیوں سمیت 43 ممالک میں سے 1100 سے زائد کمپنیاں شریک تھیں میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس نمائش سے پاکستانی تاجروں کو اپنی مصنوعات اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی افریقہ پاکستانی مصنوعات کے لئے بڑی منڈی ثابت ہو سکتا ہے جس میں خوراک سمیت دیگر مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے پاکستانی تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے ۔