کراچی(نیوزڈیسک)حکومت نے بڑا اور تاریخی گیس بم تیار کرلیا،تفصیلات جان کر ہر خاص و عام کے ہوش اڑ گئے،وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے یکم جولائی سے گیس کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، صنعتی صارفین کے لیے گیس 53 فیصد جبکہ فرٹیلائزر فیکٹریوں کے لیے 64 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے مطابق گیس انفرااسٹرکچر بل کی منظوری کے بعد یکم جولائی سے گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے تحت فرٹیلائزر فیکٹریوں کے لیے گیس کے نرخوں میں 64 فیصد اضافے کا امکان ہے، صنعتی صارفین کے لیے 53فیصد جبکہ کمرشل صارفین کے لیے 18فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس انفرااسٹرکچر بل کی منظوری کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 25فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق جنوری 2013سے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، لیکن اب یکم جولائی سی اس میں اضافہ کیا جائے گا۔