کویت سٹی (نیوزڈیسک)کویتی حکومت نے آئل ریفائنری کے لیے بجٹ میں اضافی 800دینار2.6ارب ڈالرکی منظوری دی ہے۔کویتی حکام کے مطابق منظوری پیشگی بولیوںمیںاضافے کے سبب دی گئی۔کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی کے سی ای اومحمدغازی امام نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے الزورمنصوبے کے لیے بجٹ میںاضافی فنڈکی بورڈ سے منظوری حاصل کی ہے.انہوں نے کہا کہ فنڈز سپریم پٹرولیم کونسل کی طرف سے فنڈز کی منظور ی کے بعد دنیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک کو شامل منصوبے کے باقی پیکیجز سے نوازا جائے گا۔انہوںنے مزیدکہاکہ آئل ریفائنری کے اس پراجیکٹ میں4.6سے 4.8ارب دینارکی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ دنیاکی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیرکے چارسال بعد پیداوارمیںدگنااضافہ ہوجائے گا