اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی طرف سے فنانس بل میں ترامیم کے ذریعے ڈیوٹی واپس لینے اور کچھ شعبوں میں کمی سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو محصولات کی وصولی میں 12 ارب روپے کمی کا سامنا ہو گا۔ایف بی آر ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سوڈا واٹر پر ڈیوٹی واپس لینے، پولٹری سے متعلقہ اشیاءپر ڈیوٹی کم کرنے اور بنکوں کے ذریعے ترسیلات پر رد و بدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔آئندہ سال کے بجٹ میں بنک لین پر ٹیکس کی شرح 0.5 فی صد سے بڑھا کر 0.6فی صد کرنے کی تجویز تھی اور یہ ٹیکس تمام ترسیلات پر لاگو ہونا تھا۔اب یہ پچاس ہزار یا اس سے زیادہ کی ترسیلات پر لاگو ہو۔