کوئٹہ(نیو زڈیسک)کوئٹہ میں ماہ رمضان کی آغاز کےساتھ ہی مختلف پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔فی درجن کیلئے اور فی کلو سیب 200 روپے تک پہنچ گئے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف بازاروں میں کیلےفی درجن قیمت میں 80روپے اضافے کے ساتھ قیمت 200روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح مختلف اقسام کےاآموں کی قیمت میں 30روپےفی کلو اضافہ کے ساتھ 100سے120روپےمیں بکنےلگے۔اعلی معیار کے سیب 2 سو روپے تک فروخت کی جارہی ہے،خربوزے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اور آڑو کی قیمت میں 30روپےکا اضافہ ہوا ہے، خربوزے کی قیمت 60روپےفی کلو اور آڑو کی قیمت 130روپے تک پہنچ گئی۔