اسلام آباد(نیوزڈیسک)ورلڈ بینک نے پاکستان کےلیے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،رقم گدو بیراج کی بحالی اور سندھ میں آبپاشی نظام کی بہتری پر خرچ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کےلیے نرم شرائط پر 18کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی۔ یہ رقم گدو بیراج سمیت سندھ میں بیراجوں کی صورتحال بہتر بنانے خرچ کی جائے گی۔ عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضے سے گدو بیراج کے 65 اسٹیل گیٹس سمیت کینال ریگولیٹر گیٹ تبدیل کیے جائیں گے۔ منصوبے سے سندھ کے اضلاع کشمور گھوٹکی، جیکب آباد، سکھر اورشکار پور جب کہ بلوچستان کے اضلاع نصیر آباد اور جعفر آباد کو آب پاشی کےلیے پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اعلامیے کے مطابق سندھ کے بیراجوں کی بہتری کے منصوبوں سے 26 لاکھ لوگ مستفیدہوں گے اور 30 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہ