ماسکو(نیوزڈیسک )روس نے کہاہے کہ رواں سال موسم سرما کے دوران اناج کی پیداوار میں 40 فیصد کمی کا امکان ہے جس کی وجہ فصل کی کاشت کیلئے غیر موزوں موسمی حالات ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روس میں رواں سال موسم سرما کے دوران اناج کی پیداوار 28 ملین سے 30 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 48 ملین ٹن تھی۔ رپورٹ کے مطابق غیر موزوں موسمی حالات کے باعث 3.6 ملین ہیکٹر رقبہ پر فصل کی کاشت نہ ہونے کا امکان ہے اور موسم سرما کی فصلوں کی پیداوار میں کمی ملک میں اناج کی سالانہ پیداوار پر بھی اثر انداز ہوگی۔